کھلی کچہری: ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو،  خیبر پختونخوا ہ  25  جون ، 2025 بروز بدھ  عوام کی  شکایات براہِ راست سنیں گے

19
کھلی کچہری: ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو،  خیبر پختونخوا ہ  25  جون ، 2025 بروز بدھ  عوام کی 
شکایات براہِ راست سنیں گے
معاشرے میں بدعنوانی کے بڑھتے ہوئے رجحانات کو مد نظر رکھتے ہوئے  چیئرمین نیب لیفٹینٹ جنرل (ر) نذیر احمد بٹ کے احکامات کی روشنی میں ڈائر یکٹر جنرل قومی احتساب بیورو، خیبر پختونخواہ، فرمان اللہ عوام کی شکایات خود سنیں گے۔
  تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا،25  جون ، 2025 بروز بدھ   02:00   عوام کی شکایات دفترقومی احتساب بیوروخیبر پختونخوا ہ، واقعہ پی ڈی اے کمپلیکس  فیز 5-  حیات آباد پشاور میں براہ راست سنیں گے اس موقع پر متعلقہ افسران بھی ڈائریکٹر جنرل کے ہمراہ ہوں گے۔
کرپشن کے خاتمے کے سلسلے میں عوام کا تعاون بھی درکار ہے۔ اس ضمن میں اگر کسی سرکاری اہلکار نے جان بوجھ کر  ناجائز طریقے سے کسی شخص کو سرکاری خزانے سے فائدہ پہنچا یا ہو یا سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایاہو یا سرکاری فنڈز خرد برد کیے ہوں، آمدن سے زائد اثاثہ جات بنائے ہوں،  سرکاری منصوبوں کے ٹھیکے مروجہ قوانین کے مطابق نہ دیئے ہوں یا ایسا شخص یا اشخاص جس نے عوام الناس سے دھوکہ دہی اور منافع کا  لالچ دیکر رقم وصول کر کے خرد برد کر لی ہو، کوئی ادارہ یا سوسائٹی جو عوام الناس کو پلاٹ دینے کیلئے منصوبے بنائے اور رقم لے کر خرد بردکرے اور کرپشن کے بڑے کیسز میں ملوث افراد کے خلاف شکایات سنیں گے۔  شکایت کنندہ کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنی شکایت تحریری شکل میں ہمراہ شناختی کارڈ کی کاپی، بیانِ حلفی(جو کہ نیب کے ویب سائیٹ www.nab.gov.pk  پر  موجود  ہے)  اور ابتدائی  ثبوتوں (کاغذات وغیرہ) کے ساتھ نیب آفس پشاور تشریف لائیں۔
ڈائریکٹرجنرل نے کہا ہے کہ تمام شکایات پر تحقیقات انتہائی شفاف طریقے سے ہونگی اور ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
محمد داود خان   
ایڈیشنل ڈائریکٹر  (سٹاف)

Comments are closed.