وفاقی وزیر و صدر مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے پشاور میں سرکاری ملازمین پر شیلنگ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے
وفاقی وزیر و صدر مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے پشاور میں سرکاری ملازمین پر شیلنگ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے
پشاور، 23 جون: وفاقی وزیر برائے کشمیر امور، گلگت بلتستان اور ریاستی و سرحدی علاقہ جات (سیفران) و صدر مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے
پشاور میں پرامن احتجاج کرنے والے سرکاری ملازمین پر شیلنگ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت فسطائیت کی بدترین مثالیں قائم کر رہی ہے، جو جمہوری اور انسانی اقدار کے سراسر منافی ہے۔
انجینئر امیر مقام نے اپنے بیان میں کہا کہ سرکاری ملازمین کے خدشات کو سنجیدگی سے لینا چاہیے، ان کے مطالبات نہ صرف جائز ہیں بلکہ ان پر فوری عمل درآمد ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ صوبائی حکومت نہ صرف عوام کے حقوق غصب کر رہی ہے بلکہ مظلوموں کو آواز اٹھانے کا حق بھی نہیں دے رہی۔
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن سرکاری ملازمین کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر فورم پر ان کی حمایت جاری رکھے گی۔
Comments are closed.