محرم الحرام سکیورٹی/ مانیٹرنگ اینڈ ویجیلینس ٹیمیں تشکیل
محرم الحرام سکیورٹی/ مانیٹرنگ اینڈ ویجیلینس ٹیمیں تشکیل
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے محرم الحرام سکیورٹی کے لئے خصوصی مانیٹرنگ اور ویجیلینس ٹیمیں تشکیل دے دیں۔
اسلام آباد کو سکیورٹی کے حوالے سے پانچ ڈویژنز میں تقسیم کیا گیا ہے۔
ٹیموں کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
ڈی جی سیف سٹی شاکر حسین داوڑ، اے آئی جی لاجسٹک عبدالحق عمرانی رورل ڈویژن میں سکیورٹی ڈیوٹیز کی مانیٹرنگ کریں گے۔
ڈی آئی جی لاء اینڈ آرڈر محمد عتیق طاہر اور اے آئی جی آپریشنز ارسلان شاہزیب آئی نائن ایریا میں سکیورٹی ڈیوٹیز کی مانیٹرنگ کریں گے۔
ڈی آئی جی سکیورٹی علی رضا اور ایس ایس پی سی ٹی ڈی حمزہ ہمایوں سٹی ڈویژن میں مانیٹرنگ کریں گے۔
ایس ایس پی سیف سٹی محمد اقبال اور ڈی ایس پی اے آر ایف غلام مصطفی صدر ڈویژن میں کریں گے۔
ایس ایس پی شمس الحق درانی اور اے آئی جی عنایت علی شاہ سواں ڈویژن میں سکیورٹی ڈیوٹیز کی مانیٹرنگ کریں گے۔
Comments are closed.