صوبائی وزیر خزانہ بلوچستان میر شعیب نوشیروانی نے امریکہ کی جانب سے ایران پر حالیہ حملے کو بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے

21

صوبائی وزیر خزانہ بلوچستان میر شعیب نوشیروانی نے امریکہ کی جانب سے ایران پر حالیہ حملے کو بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے

اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکہ نے دو ہفتوں کی سفارتی مہلت کے باوجود ایران پر حملہ کرکے نہ صرف خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا۔ بلکہ بین الاقوامی معاہدوں اور عالمی برادری کے اعتماد کو بھی شدید دھچکہ پہنچایا ہے۔انہوں نے کہا کہ “امریکہ کی یہ جارحیت اس کی عالمی ساکھ کو مجروح کر رہی ہے۔ ایک ایسا ملک جو خود کو قانون و انصاف کا علمبردار سمجھتا ہے، جب اپنے ہی وعدوں اور مہلت کی خلاف ورزی کرے گا، تو دنیا اس کے کسی معاہدے یا سفارتی موقف پر کیسے اعتماد کرے گی اسرائیل اور امریکہ کی ایران پر حملے کھلم کھلا جارحیت ہے جوکہ خطے اور عالمی امن کے لیے بڑا چیلنج ہوگا۔۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت عالمی امن، باہمی احترام اور ریاستی خودمختاری کے اصولوں کی مکمل حمایت کرتی ہے اور ہر قسم کی جارحیت کی مخالفت کرتے ہیں ۔

Comments are closed.