سعودی شوری کونسل میں قائم سعودی-پاک فرینڈ شپ گروپ کے تین رکنی وفد کی پاکستان آمد

18

اسلام آباد، 22 جون: سعودی شوری کونسل میں قائم سعودی-پاک فرینڈ شپ گروپ کے تین رکنی وفد کی پاکستان آمد۔

سعودی شوریٰ کا وفد اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی خصوصی دعوت پاکستان کا دورہ کر رہا ہے۔

سعودی وفد کی قیادت سعودی-پاکستان فرینڈ شپ گروپ کے سربراہ میجر جنرل (ر) ڈاکٹر عبدالرحمن بن سنہت الحربی کر رہے ہیں ۔

شوری کونسل کے وفد کی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ملاقات۔

ملاقات میں پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی بھی موجود تھے،

اسپیکر قومی اسمبلی کا سعودی وفد کا پرتپاک خیر مقدم اور نیک خواہشات کا اظہار۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون اور دوطرفہ روابط پر تفصیلی گفتگو۔

ملاقات میں دونوں ممالک کی پارلیمانوں میں قائم پارلیمانی فرینڈ شپ گروپس کے وفود اور تجربات کے تبادلوں پر بھی تبادلہ خیال۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا حج کے موقع پر سعودی عرب کی قیادت کو حجاج کے لیے خصوصی انتظامات کرنے پر خراج تحسین۔

سعودی عرب پاکستان کا قریبی برادر ملک ہے،اسپیکر قومی اسمبلی

سعودی عرب کا پاکستان کے ساتھ ہر مشکل وقت میں تعاون قابلِ تحسین ہے، سردار ایاز صادق

اسپیکر قومی اسمبلی کا دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانے پر زور۔

دونوں برادر ممالک مذہب، اخوت، بھائی چارے اور تاریخ کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی

پاکستان کی عوام کا سعودی عرب کے ساتھ احترام، محبت اور عقیدت کا رشتہ ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

پارلیمانی سفارتکاری دونوں برادر ممالک کی عوام کو مزید قریب لانے میں کلیدی کردار اداکر سکتی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

قومی اسمبلی میں قائم پاک-سعودی فرینڈ شپ گروپ دونوں ممالک کی پارلیمانوں میں ہم آہنگی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے دونوں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ کو ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہونے کا موقع ملے گا، سردار ایاز صادق

دنیا میں جاری جنگی حالات انتہائی تشویشناک صورتحال اختیار کر چکے ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی

جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے پاکستان ہمیشہ سے بات چیت اور امن پر یقین رکھتا ہے، اسپیکر ایاز صادق

عالمی امن اس وقت دنیا کی سب سے بڑی ضرورت ہے، اسپیکر سردار ایاز صادق

عالمی قوتیں خطے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے اپنا موثر کردار ادا کریں، اسپیکر قومی اسمبلی

سعودی وفد نے دوطرفہ پارلیمانی رابطوں کے فروغ کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی کی کوششوں کو سراہا۔

سعودی عرب، پاکستان کے ساتھ قریبی دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، ڈاکٹر عبدالرحمن بن سنہت الحربی

دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، ڈاکٹر عبدالرحمن الحربی

ملاقات میں مسلم امہ کے اتحاد، خطے میں امن و ترقی کے لیے مشترکہ کردار پر گفتگو

دونوں جانب سے پارلیمانی وفد تبادلوں کو فروغ دینے پر اتفاق

ملاقات کو دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی روابط کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا گیا۔

وفد کے اراکین نے پاکستان آمد پر پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر اسپیکر قومی اسمبلی شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف اور ممبران قومی اسمبلی مجاہد علی، سید حفیظ الدین، محترمہ شاہدہ بیگم اور محترمہ شگفتہ جمانی بھی موجود تھیں۔

Comments are closed.