محمد شفیق اصغر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ بھمبر کی ترقیابی پر انکے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا

22

بھمبر(پی آئی ڈی) محمد شفیق اصغر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ بھمبر کی ترقیابی پر انکے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں تخلیق الزماں ڈویژنل ڈائریکٹر میرپور ڈویژن، سید احمد حسن شاہ ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس مظفرآباد ، وقاص صابر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں بھمبر، فہیم گیلانی اسسٹنٹ ڈائریکٹر مظفرآباد ، چوہدری پرویز اختر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں بھمبر، شبیر قریشی صاحب ہیڈ کلرک نظامت اعلی مظفرآباد، راشد لطیف سٹینو گرافر نظامت اعلی مظفرآباد ، باسط گیلانی مظفرآباد ، جملہ سٹاف دفتر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس مردانہ بھمبر نے خصوصی شرکت کی۔
توصیف مرتضی سٹینو گرافر نے بطور سٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دئیے ، محمد شفیق اصغرنے بطور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ ضلع بھمبر بہترین انداز میں منتظم رہے۔
NTS 21 22 2024 25
میں میرٹ پر تقرریاں، ادارہ جات کی بہتری ، اسٹاف کی حاضری ، اساتذہ کے مسائل کو بہترین انداز میں حل کیا۔ آپ کا چار سالہ دور مثالی رہا۔
شرکاء مقررین نے کہاکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ) بھمبر، راجا محمد شفیق اصغر کو گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول کلری میں بہ طور پرنسپل ترقی پانے پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
راجا محمد شفیق اصغر کا دورِ ایک درخشاں باب کی حیثیت رکھتا ہے، جسے ہمیشہ فخر اور عزت سے یاد رکھا جائے گا۔ آپ نے اپنی مدبرانہ قیادت اور فکری بصیرت سے نہ صرف تعلیمی نظام کو مؤثر و منظم بنایا بل کہ اسکاوٹنگ کے فروغ، ایل او سی پر قائم اداروں کی فعالیت، اور بھرتیوں میں شفافیت و میرٹ کے فروغ کو بھی یقینی بنایا۔ جو آپ کی دیانت دارانہ سوچ اور اعلیٰ انتظامی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
آپ کی محنت، خلوص اور وژن نے ضلع بھر میں نہ صرف تعلیمی معیار کو نئی بلندیوں تک پہنچایا بل کہ اساتذہ و طلبہ کے دلوں میں بھی علم، جذبہ اور خود اعتمادی کی نئی روح پھونکی۔ آپ بلاشبہ محکمہ تعلیم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔
ہم دعا گو ہیں کہ آپ کا یہ نیا منصب آپ کے لیے مزید کامیابیوں، عزتوں اور خدمت کا وسیلہ بنے۔
اللہ تعالیٰ آپ کو تن درستی، خوش حالی اور مزید عزم و ہمت کے ساتھ اپنی ذمے داریاں نبھانے کی توفیق عطا فرمائے

Comments are closed.