ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن(ر) مہراللہ بادینی نے یہاں کوئٹہ آن لائن کے سینٹر کا دورہ کیا
کوئٹہ 21 جون۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن(ر) مہراللہ بادینی نے یہاں کوئٹہ آن لائن کے سینٹر کا دورہ کیا اور تنظیم کے بانی ضیاء خان سمیت ٹیم کے دیگر ارکان سے ملاقات کی۔ ضیاء خان نے ڈپٹی کمشنر کو ادارے کی خدمات، کامیابیوں اور جاری منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے کوئٹہ آن لائن ٹیم کے معذور ہیروز سے فرداً فرداً ملاقات کی، ان کے ساتھ وقت گزارا اور ان کے مسائل، مشکلات اور کامیابیوں پر تفصیلی گفتگو کی۔

اس موقع پر ٹیم نے اپنی خدمات، خصوصاً مختلف اسکولوں، ہسپتالوں، ڈسٹرکٹ جیل اور دیگر اداروں میں انجام دیے جانے والے فلاحی کاموں پر روشنی ڈالی۔ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی نے ٹیم کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں اس ٹیم کا حصہ ہوں اور یہ تمام ممبران اس معاشرے کے سچے ہیروز ہیں۔ ہر لمحہ اور ہر مقام پر آپ کے ساتھ کھڑا ہوں اور اپنا بھرپور تعاون جاری رکھوں گا۔ڈپٹی کمشنر نے ٹیم کی جانب سے پیش کیے گئے مسائل اور تجاویز کو نہایت توجہ سے سنا اور ان کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی۔
Comments are closed.