ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللہ درانی کی زیرصدارت ڈی سی سی، ڈی آئی سی، ڈی آئی سی سی اور ڈی این سی سی کا اجلاس منعقد ہوا
زیارت21 جون: ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللہ درانی کی زیرصدارت ڈی سی سی، ڈی آئی سی، ڈی آئی سی سی اور ڈی این سی سی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل عثمان، میجر عرفان، اسسٹنٹ کمشنر محمد افضل،ڈی ایس پی غوث بخش اور دیگر لاء انفورسمنٹ افسران نےشرکت کی ۔اجلاس میں لاء اینڈ آرڈر ، جرائم کی بیخ کنی، منشیات کی روک تھام اور بہتر سروس ڈیلیوری کے حوالے سے فیصلے کیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر ذکاءاللہ درانی نے کہا کہ میٹینگز ریگولر کرنے سے کافی مسائل کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ انکے حل کے اقدامات بھی اٹھائے گئے ہیں اور اسی عمل کو آگے بڑھاتے ہوئےمزید بہتری کی طرف جائینگے۔
Comments are closed.