اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن

20

اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن

7 کاروائیوں کے دوران 8 ملزمان گرفتار ۔

کاروائیوں میں 2 کروڑ 34 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 168.443 کلو گرام منشیات برآمد۔

تعلیمی اداروں میں کاروائیاں

مریڑ حسن راولپنڈی، سکول کے قریب ملزم کے قبضے سے 55 گرام وزنی 105 ایکسٹیسی گولیاں برآمد۔

گرفتار ملزم کا تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف۔

دیگر کاروائیاں

فیصل آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ریاد جانے والے مسافر کے سامان سے988 گرام ہیروئن برآمد۔

قصور روڈ لاہور کے قریب 3 ملزمان سے 5 کلو ہیروئن اور 3 ڈرونز برآمد۔

آٹو بھان روڈ حیدرآباد میں کوریئر آفس کے قریب گاڑی سے 3 کلو چرس برآمد، 3 ملزمان گرفتار۔

پشاور میں یونیورسٹی روڈ کے قریب گاڑی سے 3 کلو ہیروئن اور 14.4 کلو چرس برآمد۔

پشاور میں خیبر کے علاقے شاہکاس کے قریب اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی 30 کلو افیون اور 30 کلو چرس برآمد۔

دالبندین کے علاقے داؤد آباد، چاغی کے قریب اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی 18 کلو چرس برآمد۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ترجمان اے این ایف

Comments are closed.