ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمٰن کی زیر صدارت نیشنل اکاؤنٹیبلٹی بیورو (نیب) گوادر کے انچارج ہارون رشید کے ہمراہ زمینوں سے متعلق مختلف پیچیدہ مسائل پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا
گوادر 20جون2025: ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمٰن کی زیر صدارت نیشنل اکاؤنٹیبلٹی بیورو (نیب) گوادر کے انچارج ہارون رشید کے ہمراہ زمینوں سے متعلق مختلف پیچیدہ مسائل پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع میں زمینوں کی اوورلیپنگ، ڈیجیٹلائزیشن، قبضہ مافیا، انکروچمنٹ، جوائنٹ ڈی مارکیشن سمیت دیگر معاملات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں تحصیلدار گوادر منیر بلوچ، تحصیلدار سٹلمنٹ اکبر قاضی، نائب تحصیلدار جاوید، مختلف علاقوں کے پٹواریوں اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران ضلع گوادر کے مختلف موزہ جات اور ہاؤسنگ اسکیمات سے متعلق مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ترقیاتی منصوبوں کے دوران زمینوں کی اوورلیپنگ اور ان سے جنم لینے والے تنازعات بھی زیر بحث آئے۔ اجلاس میں نہ صرف گوادر شہر بلکہ پسنی، جیوانی، ماڑا اور دیگر علاقوں میں درپیش زمینوں سے متعلق چیلنجز کا بھی جائزہ لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے تمام اداروں کو ہدایت کی کہ وہ باہمی تعاون سے مشترکہ حکمت عملی مرتب کریں تاکہ زمینوں کے معاملات کو شفاف، منصفانہ اور پائیدار بنیادوں پر حل کیا جا سکے۔
Comments are closed.