کمشنر نصیرآباد ڈویژن معین الرحمن خان کی زیر صدارت سرکاری واجبات کی وصولی کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا

24

نصیرآباد۔ کمشنر نصیرآباد ڈویژن معین الرحمن خان کی زیر صدارت سرکاری واجبات کی وصولی کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا- اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کا کڑ ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان ڈپٹی کمشنر استامحمد رزاق خان خجک برکت علی کھوسہ اور عبدالصمد کھوسہ شریک تھے اجلاس کے موقع پر تمام ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے اضلاع میں سرکاری واجبات کی وصولی کے حوالے سے اجلاس کو تفصیل سے آگاہی فراہم کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نصیر آباد ڈویژن معین الرحمن خان نے کہا کہ سرکاری واجبات کی وصولی کے حوالے سے کوئی بھی قانون سے بالادست نہیں سرکاری واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنانا زمینداروں پر لازم ہے تمام ڈپٹی کمشنرز سرکاری واجبات کی وصولی پر گہری نظر مرکوز رکھیں جن جن اضلاع میں سرکاری واجبات کی وصولی کا ٹارگٹ تا حال صحیح معنوں میں حاصل نہیں کیا گیا وہ محکمہ ریونیو کے عملے اور آفیسران سے اس بابت سختی سے کام لیں جون کے آخر تک ریکوری کے عمل کو مکمل کیا جائے جن زمینداروں پر واجبات کی ادائیگی تاحال بقایا ہیں اگر وہ گریزاں ہیں تو انہیں نوٹسز جاری کیے جائیں یا قانونی کاروائی عمل میں لائیں انہوں نے کہا کہ اگر ریونیو عملے کی جانب سے لاپرواہی برتی جا رہی ہے ان افیسران اور عملے کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائیں تمام ڈپٹی کمشنرز ریونیو وصولی کے لیے صرف پٹواریوں پر انحصار نہ کریں تحصیلداران اور نائب تحصیلداران کو بھی چاہیے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں سرکاری واجبات کی وصولی کے ساتھ ساتھ جمعبندی و دیگر سرکاری ریکارڈ کو بھی ترتیب دیا جائے آفیسران سرپرائز وزٹ کر کے تمام ریکارڈ اور جمعبندی کا جائزہ لیتے رہیں۔

Comments are closed.