اسلام آباد پولیس تھانہ انڈسٹریل ایریا , تھانہ سیکرٹریٹ اور تھانہ بنی گالہ کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن

21

اسلام آباد پولیس تھانہ انڈسٹریل ایریا , تھانہ سیکرٹریٹ اور تھانہ بنی گالہ کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن

زونل ایس پیز کی سپرویژن میں آپریشن کیا گیا.

سرچ آپریشن میں لیڈی پولیس نے بھی حصہ لیا۔ آپریشن سے قبل نفری کو آپریشن کے متعلق بریفنگ دی۔

سرچ آپریشن کے دوران, 171 افراد کو چیک کیا گیا مزید 188گھرانے15 دکانوں کو چیک کیا گیا۔

سرچ آپریشن کے دوران 108 موٹر سائیکل اور52 گاڑیوں کو بھی چیک کیا گیا۔

سرچ آپریشن کہ دوران 15 مشکوک افراد کو تھانہ شفٹ کیا گیا منشیات فروشی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرکے 2000گرام ہیروئن اور 60لیٹر شراب بھی برآمد کر لی۔

آپریشن کا مقصد علاقہ میں جرائم کا سدباب کرنا ہے۔

آئی جی اسلام آباد نے جرائم کی بیخ کنی کے لئے ضلع بھر میں گرینڈ سرچ آپریشنز کے احکامات جاری کئے ہیں۔ عوام سے گزارش ہے کہ وہ چیک پڑتال کے دوران پولیس سے تعاون کریں۔

شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق پولیس کو اطلاع دیں۔ عوام الناس کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔

Comments are closed.