اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن

20

اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن

5 کاروائیوں کے دوران 3 ملزمان گرفتار ۔

کاروائیوں میں 39 کروڑ 67 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 362.182 کلو گرام منشیات  برآمد۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر قطر جانے والے مسافر کے سامان سے 680 گرام آئس برآمد، ملزم گرفتار۔

کراچی جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بحرین بھیجیے جانے والے پارسل سے 500 گرام آئس برآمد۔

ملتان  میں کوریئر آفس میں تھائی لینڈ سے لییہ آنے والے پارسل سے 7.002 کلو ویڈ برآمد۔

لاہور میں بی آر بی کینال کے قریب موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان سے 2 کلو آئس برآمد۔

ڈی جی خان روڈ، لورالائی کے غیر آباد علاقے میں اسمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 148 کلو مارفین اور 204 کلو ہیروئن برآمد۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ترجمان اے این ایف

Comments are closed.