محکمہ تعمیرات عامہ شاہرات ڈویژن کی جانب سے جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز کے مطابق تعمیر لنک روڈ راجکوٹ فیز XIII لمبائی 01 کلو میٹر حلقہ 27-LA ( کوٹلہ ) کا ورک آرڈر12 مئی 2022 میں جاری ہوا تھا

18

مظفرآباد(پی آئی ڈی)19جون: محکمہ تعمیرات عامہ شاہرات ڈویژن کی جانب سے جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز کے مطابق تعمیر لنک روڈ راجکوٹ فیز XIII لمبائی 01 کلو میٹر حلقہ 27-LA ( کوٹلہ ) کا ورک آرڈر12 مئی 2022 میں جاری ہوا تھا۔ اس منصوبہ کی لاگت 1کروڑ 68 لاکھ 40 ہزار روپے ہے۔ جس کا کانٹریکٹ ایم ایس عباس احمد مغل کے نام جاری ہوا۔ منصوبہ کا ارتھ ورک، ریٹینگ سٹرکچرز، سولنگ اور بیس کورس کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ جبکہ تصریحات کے مطابق پریمکس 1 انچ کا کام جاری ہے اور 2400 فٹ پریمکس مکمل ہو چکی ہے۔ پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ چند سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس منصوبہ پر ناقص تعمیراتی کام کے حوالہ سے ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایگزیکٹو انجینئر شاہرات زاہد گیلانی اور سب ڈویژن آفیسر نے 17 جون 2025 کو موقع پر جا کر منصوبہ کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور 50 فٹ لمبائی میں کی گئی ناقص پریمکس اور Edging کو Dismantle کروا دیا۔ جبکہ بقیہ کام درست حالت میں پایا گیا۔ موقع پر کنٹریکٹر کوسختی سے ہدایت کی گئی کہ Dismantle کئے گئے کام کو بمطابق تصریحات دوبارہ مکمل کیا جائے ۔ کنٹریکٹر کو متنبہ کیا گیا کہ آئندہ اگر کسی بھی قسم کا ناقص کام کیا گیا تو تحت ضابطہ کنٹریکٹ کی منسوخی کے لیے کارروائی کی جائے گی۔ جبکہ فیلڈ سٹاف کو ہدایات کی کی کہ وہ ریگولر بنیاوں پر منصوبہ کے تعمیراتی کام کا معائنہ کر کے رپورٹ ارسال کرے۔

Comments are closed.