حکومت آزاد کشمیر پرائمری سے میٹرک تک بچوں کو مفت تعلیم فراہم نہ کر کے عبوری آئین 1974کے ارٹیکل 23 کی سنگین خلاف ورزی کی مرتکب ہو رہی ہے، ڈاکٹر محمد مشتاق خان

44

اسلام آباد: حکومت آزاد کشمیر پرائمری سے میٹرک تک بچوں کو مفت تعلیم فراہم نہ کر کے عبوری آئین 1974کے ارٹیکل 23 کی سنگین خلاف ورزی کی مرتکب ہو رہی ہے، ڈاکٹر محمد مشتاق خان

حکومت ریاست کے عبوری آئین کے تحت پابند ہے کہ وہ پرائمری سے میٹرک تک کے بچوں کو مفت کتابیں اور بستے فراہم کرے اور ان سے فیس وصول نہ کرے،،ڈاکٹر محمد مشتاق خان
حکومت فیس بھی وصول کررہی ہے اور مفت کتابیں اور بستے بھی فراہم نہیں کررہی ہے،،ڈاکٹر محمد مشتاق خان
وہ بچے جو محض فیس،کتابیں اور بستے نہ ہونے کی وجہ سے سکولوں سے باہر ہیں ان کو سکولوں میں لانا کس کی ذمہ دار ی ہے،، امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیرڈاکٹر محمد مشتاق خان
تعلیم کے لیے مختص کیاگیابجٹ نہ کافی ہے،آزاد کشمیرمیں 1027سکول ایسے ہیں جو چھتوں کے بغیر ہیں 3431سکول ایسے ہیں جہاں پینے کے لیے پانی میسر نہیں ہے،3603سکولز چار دیواری نہیں ہے،3775سکولز جہاں بجلی کی سہولت میسر نہیں،2752سکولز ایسے ہیں جہاں طلبہ کے لیے واش روم میسرنہیں،2245سکولز ایسے ہیں جہاں اساتذہ کے لیے واش روم نہیں،ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن
ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن کا جماعت اسلامی ضلع اسلام آبادا ورراولپنڈی کی ضلعی شوریٰ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب
19-6-2025

Comments are closed.