وفاقی محتسب عوام کی عدالت ہے اور سائلین کی داد رسی ہماری اولین ترجیح ہےشفقت علی ڈپٹی رجسٹرار وفاقی محتسب علاقائی دفتر ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈپٹی رجسٹرار شفقت علی اور implementation officer چوہدری عمران محمود کی فیسکو ایکسین آفس دریاخان ضلع بھکر، میں کھلی کچہری کا انعقاد
وفاقی محتسب عوام کی عدالت ہے اور سائلین کی داد رسی ہماری اولین ترجیح ہےشفقت علی ڈپٹی رجسٹرار وفاقی محتسب علاقائی دفتر ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈپٹی رجسٹرار شفقت علی اور implementation officer چوہدری عمران محمود کی فیسکو ایکسین آفس دریاخان ضلع بھکر، میں کھلی کچہری کا انعقاد۔ ڈپٹی رجسٹرار وفاقی محتسب علاقائی دفتر ڈیرہ اسماعیل خان نے وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی ہدایات پر ضلع بھکر کا دورہ کیا اور وفاقی محکموں کے افسران کے ہمراہ 19 جون بروز جمعرات دن 10:00 بجے فیسکو ایکسین آفس دریاخان ضلع بھکر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ جس میں لوگوں نے وفاقی محکموں خصوصاً فیسکو واپڈا، BISP اور نادرہ کے کیخلاف شکایات کے انبار لگادیے جس پر جناب شفقت علی ڈپٹی رجسٹرار نے متعلقہ محکموں کے افسران کواحکامات صادر کر کے موقع پر ہی ریلیف مہیا کیا۔ انہوں نے میڈیا سے پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کے حکم سے دور دراز علاقوں خصوصاً فاٹا میں کھلی کچہریوں کے انعقاد کے ساتھ ساتھ متعلقہ محکموں کے دفاتر کی انسپکشن بھی کر رہے ہیں اس کے علاوہ IRD پروگرام اور عوام کو ادارے کے متعلق آ گاہ کیا اور لوگوں کی شکایات کا بروقت ازالہ ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کی کھلی کچہری کا بنیادی مقصد یہ تھاکہ شہریوں کو سرکاری افسران تک رسائی ممکن ہوسکے تاکہ تمام لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہو سکیں۔ اس ضمن میں انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کرتے ہوئےکہا کہ آئندہ غریب عوام کے مسائل پر کسی قسم کی کوتاہی اور سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔اور انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب ادارہ مفت، آسان اور جلد انصاف فراہم کرتا ہے۔ شکایت کنندہ کونہ کسی وکیل کی ضرورت ہے نہ سٹامپ پیپر کی نہ درخواست کی کوئی فیس وصول کی جاتی ہے۔
شکایت پر فیصلہ ایک ماہ کے اندر کیا جا تا ہے۔ بجلی ،سوئی گیس ، نادرا، پاسپورٹ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ۔ یا کسی بھی وفاقی محکمہ کی بدانتظامی کے خلاف شکایت براہ راست یا بذریعہ ڈاک یا ان لائین یا موبائل ایپ کے ذریعے جمع کروا سکتے ہیں عوام نے کھلی کچہریاں منعقد کرنے پروفاقی محتسب کے اس اقدام کو سراہا۔
Comments are closed.