محکمہ لائیو اسٹاک حکومتِ سندھ کے زیرِ اہتمام ورلڈ بینک کے منصوبے “SLADP” کے تحت ایک اہم ورکشاپ اور دودھ پروسیسنگ گروپ (MPG) کا افتتاح گاؤں صاحب خان جلالانی، تعلقہ سکرنڈ، ضلع شہید بینظیر آباد میں منعقد ہوا

27

سکرنڈ (رپورٹ راج کماراوڈ)۔ محکمہ لائیو اسٹاک حکومتِ سندھ کے زیرِ اہتمام ورلڈ بینک کے منصوبے “SLADP” کے تحت ایک اہم ورکشاپ اور دودھ پروسیسنگ گروپ (MPG) کا افتتاح گاؤں صاحب خان جلالانی، تعلقہ سکرنڈ، ضلع شہید بینظیر آباد میں منعقد ہوا۔ ورکشاپ کا مقصد دیہی سطح پر کسانوں کو دودھ جمع کرنے، اس کی قیمت کے تعین اور دودھ سے حاصل ہونے والے معاشی فوائد کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا تاکہ دیہی معیشت کو مضبوط بنایا جا سکے۔ورکشاپ میں مہمانِ خصوصی ڈاکٹر رفیق میمن، ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک حیدرآباد، ڈاکٹر اعجاز لغاری، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک شہید بینظیر آباد، اور ڈاکٹر شاہد علی خان، سینئر ویٹرنری آفیسر سکرنڈ نے شرکت کی۔اس موقع پر گاؤں صاحب خان جلالانی میں دودھ کے لیے کولنگ (چِلر) سسٹم کی دوبارہ تنصیب اور “ملک پروگریسو گروپ” کے باقاعدہ افتتاح کا اعلان بھی کیا گیا، جس کا مقصد دودھ کی معیاری ذخیرہ کاری اور مارکیٹ تک بہتر رسائی کو یقینی بنانا ہے۔مقررین نے کہا کہ دیہی سطح پر ایسے اقدامات کسانوں کی آمدنی بڑھانے اور مویشی پالنے والوں کو معاشی طور پر خود مختار بنانے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔

Comments are closed.