سابق وفاقی وزیر اور جے ڈی اے کے رہنماء نیشنل پیپلزپارٹی کے چیئرمین غلام مرتضٰٰی جتوئی اور صوبائی صدر این این پی مسرور خان جتوئی کے جان کو خطرہ ہے

26

سکرنڈ( رپورٹ راج کماراوڈ)سابق وفاقی وزیر اور جے ڈی اے کے رہنماء نیشنل پیپلزپارٹی کے چیئرمین غلام مرتضٰٰی جتوئی اور صوبائی صدر این این پی مسرور خان جتوئی کے جان کو خطرہ ہے، سدھ حکومت کی جانب سے جھوٹے کیسز کا اندراج کرکے دونوں رہنماوں کو سیاسی انتقال کا نشانہ بنایا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار نیشنل پیپلزپارٹی ضلع نواب شاہ کے رہنماء کامریڈ علی جان رند نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ،کامریڈ علی جان رند نے مزید کہا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ ،سندھ ہائی کورٹ اور آرمی چیف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پولیس کی یکطرفہ کاررائیوں کانوٹس لیتے ہوئے جے ٹی آئی ٹی تشکیل دے کر مرتضٰی جتوئی اور مسرور جتوئی کیخلاف من گھڑت مقدمات کی ازسر نو تحقیقات کریں

Comments are closed.