گورنر بلوچستان / ڈاکٹر شعیب سڈل، ملاقات

19

پاکستان کا آئین تمام شہریوں کو برابر سمجھتا ہے. ون مین کمیشن کی جانب سے اقلیتوں کی جبری تبدیلی کو روکنے، ان کی جائیدادوں کے تحفظ اور مساوی مواقع و سہولیات کو یقینی بنانے کی کاوشیں خراج تحسین کے مستحق ہیں. ملاقات میں اقلیتوں کے حقوق اور آزادیوں کے تحفظ سمیت ملک اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا

کوئٹہ 17 جون: گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے ون مین کمیشن کی جانب سے اقلیتوں کی جبری تبدیلی کو روکنے، ان کی جائیدادوں کے تحفظ اور مساوی مواقع و سہولیات کو یقینی بنانے کی کوششوں کو لائق تحسین قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین تمام شہریوں کو برابر سمجھتا ہے، مساوی حقوق، مذہبی آزادی اور مذہبی بنیادوں پر امتیاز کے بغیر اپنی رائے کے اظہار کے حق کی ضمانت دیتا ہے۔ یہ بات انہوں گورنر ہاؤس کوئٹہ میں اقلیتی حقوق کیلئے قائم کردہ ون مین کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر شعیب سڈل کے ساتھ بات چیت کہی. اس موقع پر گورنر مندوخیل نے ملک اور صوبہ میں امن اور ہم آہنگی کو بڑھانے کیلئے اختلاف رائے کے احترام، بھائی چارے اور مذہبی رواداری کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے بلوچستان کے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں مذہبی اقلیتوں کی گرانقدر خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ صوبے کی معاشی ترقی اور سیاسی استحکام میں اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔ ملاقات میں اقلیتوں کے حقوق اور آزادیوں کے تحفظ سمیت ملک اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Comments are closed.