گورنربلوچستان / ہیڈ آف مشن’ رائل نارویجن سفارتخانہ

19

صوبہ بلوچستان اپنے محل وقوع اور قدرتی وسائل و قیمتی معدنیات سے مالا مال ہونے کی وجہ سے بہت جغرافیائی اہمیت کا حامل صوبہ ہے۔ ناروے کے سرمایہ کار بلوچستان میں شپ بریکنگ، ماہی-گیری اور خاص طور پر ہائیر ایجوکیشن سیکٹر میں دستیاب منافع بخش مواقعوں سے استفادہ کریں۔ حکومت سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے. انترنشنل ادارے بلوچستان کے دورافتادہ اور پسماندہ اضلاع کے عوام کو تعلیمی و طبی سہولیات کی فراہمی اور صاف پانی تک رسائی میں تعاون فراہم کریں
کوئٹہ 17 جون: گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل سے پاکستان میں رائل نارویجن سفارتخانے میں قائمقام ہیڈ آف مشن مسٹر (Mr. Thomas Dahl) نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران خطے کی تازہ ترین صورتحال، بلوچستان میں جاری ترقیاتی عمل اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر جعفرخان مندوخیل نے صوبہ بلوچستان کے قیمتی محل وقوع اور قدرتی وسائل اور معدنیات سے مالا مال ہونے کی وجہ سے اس کی جغرافیائی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے ناروے کے سرمایہ کاروں کو دعوت دی کہ وہ شپ بریکنگ، ماہی-گیری اور خاص طور پر ہائیر ایجوکیشن سیکٹر میں دستیاب منافع بخش مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حالیہ حکومتی اقدامات کے باعث صوبے میں امن و امان کی صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے۔ گورنر مندوخیل نے بین الاقوامی اداروں سے بلوچستان کے دورافتادہ اور پسماندہ اضلاع کے عوام کو تعلیمی و طبی سہولیات کی فراہمی اور صاف پانی تک رسائی میں مدد اور تعاون کی درخواست کی، صوبائی حکومت کی منتشر آبادی کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات فراہم ایک چیلنج ہے۔ انہوں نے جدید تعلیم کی ضرورت پر زور دیا اور امید ظاہر کی کہ ناروے کے سرمایہ کار اور بین الاقوامی ادارے صوبے کی تعمیر اور ترقی کو آگے بڑھانے کیلئے بلوچستان کے ساتھ مختلف فلاحی کاموں میں شراکت داری کریں گی۔

Comments are closed.