چٹا پڑ چھپڑیاں ھاڑی چیڑ  کےمقام پجارو گاڑی حادثے کا شکار

19

رنگلہ (راجہ اعجاز نذیر) چٹا پڑ چھپڑیاں ھاڑی چیڑ  کےمقام پجارو گاڑی حادثے کا شکار۔ 18  سالہ نوجوان  عبد الہادی ولد گلفراز اور خاتون تبسم بی بی زوجہ عاشق علی خان عمر 24 سال جاں بحق ،  ایک خاتون شدید زخمی۔ابتدائی  اطلاعات کے مطابق بد قسمت پچارو IDT-269رنگلہ سے ہاڑی چیڑ چھپڑیاں جاتے ہوۓ حادثے کا شکار ہو گئ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بچارو گاڑی میں ڈرائیور سمیت چار افراد سوار تھے۔ ایک نوجوان عبدالہادی ولد گلفراز عمر 18 سال ساکنہ ہاڑی چیڑ شدید زخمی حالت میں دیہی مرکز صحت رنگلہ لایا گیا جہاں ہسپتال پر تالے لگے ہوۓ تھے  دیہی مرکز صحت کے سامنے طبی امداد نہ ملنے پر زندگی کی بازی ہار گیا۔گاڑی میں سوار خاتون تبسم بی بی زوجہ عاشق علی عمر 24 سال دہیرکوٹ لے جاتے ہو جان کی بازی ہار گئی جبکہ عاقب ولد اشراف ساکنہ موہڑا نتھگراں عمر 26 سال جبکہ عالیہ بی بی زوجہ گلفراز ساکنہ ہاڑی چیڑ کو شدید زخمی حالت میں دہیرکوٹ روانہ کیا گیا۔۔رنگلہ دیہی مرکز صحت میں سٹاف کی عدم دستیابی کی وجہ سے نوجوان کو بروقت طبی امداد نہ دی جا سکی جس کے باعث وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔ارباب اختیار لوگوں کو اس حوالے سے فوری اقدامات اٹھانے چاہئیں تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات کی صورت میں قیمتی جانوں کو بچانے کے لے ابتدائی طبی امداد فراہم کی جاسکے ۔ دیہی مرکز صحت کی اتنی بڑی عمارت اور مشینری ہونے کے باوجود بھی لوگوں کو سہولیات پہنچانے ناممکن ہے جس کی زمہ داری محکمہ صحت کے کرتا دھرتا ہیں ۔

Comments are closed.