اوستہ محمد پل کی تعمیر پر کام کرنے والے مزدوروں پر دستی بم کا حملہ

20

اوستہ محمد (رپورٹ حنیف بلوچ ) اوستہ محمد پل کی تعمیر پر کام کرنے والے مزدوروں پر دستی بم کا حملہ. دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا علاقے میں خوف و ہراس پھیل گئی سیکورٹی فورسز اور پولیس انتظامیہ نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے دہشت گردوں کی تلاش شروع کر دی تفصیلات کے مطابق اوستہ محمد کے قریب غریب اباد کے مقام پر پل کی تعمیر پر کام کرنے والے مزدوروں اور مشنری پر دستی بم حملہ کیا گیا دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز اور پولیس انتظامیہ موقع پر پہنچ کر علاقے کی مکمل ناقہ بندی کر دی اور نامعلوم دہشت گردوں کی تلاش شروع کر دی دھماکے کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا مزید کاروائی مقامی پولیس کر رہی ہے

Comments are closed.