ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی کی زیر صدارت پی ایس او، شیل اور دیگر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا

33

کوئٹہ 17 جون 2025:۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی کی زیر صدارت پی ایس او، شیل اور دیگر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں شہر میں پیٹرول کی دستیابی، موجودہ سٹاک کی صورتحال اور سپلائی چین کو بہتر بنانے سے متعلق تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔آئل کمپنیوں کے نمائندوں نے ڈپٹی کمشنر کو موجودہ سٹاک اور ترسیل کے نظام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں پیٹرول کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی یا ذخیرہ اندوزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو کمپنیاں یا پمپ گیج میں کمی یا ملاوٹ کے مرتکب پائے گئے، ان کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے ضلعی انتظامیہ کے افسران کو ہدایت دی کہ ہر دو گھنٹے کے بعد شہر کے مختلف پٹرول پمپوں کا معائنہ کیا جائے تاکہ عوام کو بلاتعطل اور معیاری ایندھن کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

Comments are closed.