ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل وحید شریف عمرانی کی زیر صدارت ممکنہ مون سون بارشوں کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا

33

سبی 17 جون 2025: ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل وحید شریف عمرانی کی زیر صدارت ممکنہ مون سون بارشوں کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا- جس میں اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ ، چیرمین ایم سی سردار محمد خام خجک سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں پیشگی حفاظتی اقدامات، نکاسی آب، ایمرجنسی رسپانس اور عوامی سہولیات کی فراہمی سے متعلق حکمت عملی ترتیب دی گئی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کمیٹی، ایریگیشن ، پی ایچ ای اور ایم ایم ڈی کوانکے کام کے حوالے سے مختلف ہدایات بھی دیں کہ تمام نالوں کی صفائی فوری مکمل کی جائے اور نشیبی علاقوں میں خصوصی مانیٹرنگ کا بندوبست کیا جائے پانی کے کمزور بندات پر فوری کام شروع کیا جائے انہوں نے کہا کہ شہری علاقوں میں تجارزات کے خاتمے کے لیے فوری نوعیت کے اقدامات کیے جائیں ڈی واٹرنگ مشینری فعال رکھی جائیں انہوں نے کہا کہ بارشوں سے قبل ہی تمام تر تیاری مکمل کی جائے محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس کے تمام قلیوں کا ڈیوٹی پلان بھی فراہم کیا جائے تاکہ بارشوں سے قبل ہی تمام سڑکوں پر فوری نوعیت کے کاموں پر توجہ دی جا سکے انہوں نے محکمہ صحت کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے، اور میڈیکل ٹیمیں تیار رکھنے کی ہدایت دی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام محکمے باہمی رابطہ قائم رکھیں گے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل یقینی بنایا جائے گا۔

Comments are closed.