ڈپٹی کمشنر سعید احمد دمڑ نے مون سون کی حالیہ پیش کردہ خطرات سے نمٹنے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سب محکموں کے آفیسران سے خطاب فرماتے ہوئے کہا کہ محکمہ پی۔ڈی۔ایم۔اے اور موسمیات کی جانب سے مون سون کے خطرات سے نمٹنے کیلئے جو ہدایت جاری ہوئے

22

قلعہ سیف اللہ 17جون2025؛ ڈپٹی کمشنر سعید احمد دمڑ نے مون سون کی حالیہ پیش کردہ خطرات سے نمٹنے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سب محکموں کے آفیسران سے خطاب فرماتے ہوئے کہا کہ محکمہ پی۔ڈی۔ایم۔اے اور موسمیات کی جانب سے مون سون کے خطرات سے نمٹنے کیلئے جو ہدایت جاری ہوئے. ان ہدایات پر عمل کرنے کیلئے انتظامیہ ودیگر محکموں کے آفیسران کو ہر قسم کی تیاری اور تمام وسائل کو بروئے کار لانے کیلئے ہر وقت تیاری کرنی چاہیے تاکہ مقامی آبادی کو کوئی مالی و جانی خطرات لاحق نہیں ہو سکیں ۔اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ اسے سلسلے میں قبضہ مافیا کو جنھوں نے سیلابی نالوں کی راہ میں رکاوٹیں ڈالیں ہیں ان کو نوٹسزجاری جاری کر کے اطلاع دی جائے کہ وہ ہر وقت محکمہ پی۔ڈی۔ایم۔اے کے حفاظتی تدابیر والی ہدایت پر درآمد کریں۔ اسی طرح بطور ڈپٹی کمشنر عوام کو خبردار کر دینا چاہتا ہوں کہ ضلعی حکومت سے مل کر مون سون کی حالیہ پیش رفت سے بچنے کے لیے باہمی تعاون کر کے بڑے خطرات وآفات سے محفوظ رہ جانے کے حوالے سے مقامی لوگوں میں مزید شعور پھیلائے۔ اس کے علاؤہ مزید براں۔ڈپٹی کمشنر سعید احمد دمڑ کے ان سب احکامات پر عمل پیرا ہونے کے لیے سب آفیسران نے مون سون کے حالیہ پیش کردہ خطرات سے بروقت نمٹنے کے لیے مزید جدوجہد جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

Comments are closed.