چیئرمین ضلع کونسل میرپور راجہ نوید اختر گوگا نے آزاد کشمیر کی سب سے بڑی فلاحی تنظیم کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کے بانی سربراہ و چیئرمین چوہدری محمد اختر کے ساتھ ون ٹو ون تفصیلی ملاقات کی

18

میرپور (پی آئی ڈی)14 جون: چیئرمین ضلع کونسل میرپور راجہ نوید اختر گوگا نے آزاد کشمیر کی سب سے بڑی فلاحی تنظیم کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کے بانی سربراہ و چیئرمین چوہدری محمد اختر کے ساتھ ون ٹو ون تفصیلی ملاقات کی۔ چیئرمین ضلع کونسل نے چوہدری محمد اختر اور کورٹ انتظامیہ کو یتیم اور بے سہارہ بچوں کی بہترین کفالت کا بیڑا اٹھانے پر خراج تحسین پیش کیا۔چیئرمین کورٹ چوہدری محمد اختر نے راجہ نوید اختر گوگا کو ادارہ میں بچوں کو دی جانے والی تمام تر سہولیات،خیبر پختونخواہ میں قائم ہونے والے کورٹ ادارہ کے متعلق معلومات اور آزاد کشمیر و پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش کی جانے والی خدمات کے متعلق مکمل بریفنگ پیش کی۔چیئرمین ضلع کونسل نے گفتگو کے دوران کہا کہ یہ آپ کے کام محنت اور کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ بیرون ممالک آباد بلخصوص برطانیہ میں مقیم کشمیریوں کا آپ پر اعتماد کا اظہار ہے کہ آپ کی ایک آواز پر ادارہ کی ترقی اور تمام تر ضروریات کو پورا کرنے کے لیے دل کھول کر مالی تعاون کرتے ہیں۔اور آج کورٹ ادارہ کشمیر کی پہچان بن چکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کورٹ ادارہ کو میری جب جہاں اور جس طرح بھی ضرورت پڑی میں خدمت میں حاضر ہوں گااور کورٹ کی ترقی مزید خوشحالی کے لیے اپنی خدمات پیش کرتا رہوں گا۔چوہدری محمد اختر نے چیئرمین ضلع کونسل راجہ نوید اختر گوگا کی جانب سے تعاون کا یقین دلانے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ضلع میرپور کی ترقی خوشحالی اور خوبصورتی کے لیے مل جل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

Comments are closed.