ڈائریکٹر جنرل ایس ڈی ایم اے/ریسکیو 1122 سردار وحید خان نے کنٹرول روم ریسکیو 1122 اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفس ریسکیو 1122 میرپور کا دورہ کیا
میرپور (پی آئی ڈی)14 جون: ڈائریکٹر جنرل ایس ڈی ایم اے/ریسکیو 1122 سردار وحید خان نے کنٹرول روم ریسکیو 1122 اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفس ریسکیو 1122 میرپور کا دورہ کیا۔ اس دورہ کے دوران ڈائریکٹر جنرل نے کنٹرول روم کا تفصیل دورہ کیا اور جملہ ایمرجنسی وہیکلز اور سامان کی چیکنگ کی۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریسکیو 1122 میرپور سردار نجم سدوزء نے ڈائریکٹر جنرل ایس ڈی ایم اے/ریسکیو 1122 کو کنٹرول روم،ایمرجنسی وہیکلز اور سامان بارے تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقعہ پر ڈائریکٹر جنرل سردار وحید خان نے ریسکیو 1122 کے اہلکاران سے بھی ملاقات کی اور مسائل دریافت کرتے ہوئے جملہ مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔علاوہ ازیں انہوں نے ریسکیو 1122 میرپور کی کارکردگی پر شاباش دی اور کہا کہ مجھے امید ہے ریسکیو 1122 میرپور آنے والے دنوں میں بھی اسی طرح بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ڈائریکٹر جنرل ایس ڈی ایم اے/ریسکیو 1122 نے کسی بھی ناگہانی صورتحال میں فوری اور موثر ریسپانس کو یقینی بنانے کے بارے میں ہدایات دیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ایمرجنسی سروسز کو مزید فعال کرنے کے لئے ایمرجنسی سامان واٹر ریسکیو سامان اور ڈویژنل سطح پر واٹر ریسکیو وہیکلز دیں گے تاکہ بوقت ایمرجنسی موثر ریسپانس کو یقینی بنایا جا سکے۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے کنٹرول روم ریسکیو 1122 میرپور کو مکمل فعال بنایا جائے گا اور ریسکیو 1122 کے ملازمین کے جملہ مسائل کو ترجیحی بنیاد پہ حل کیا جائے گا
Comments are closed.