چیئرمین سوشل ڈیولپمنٹ کمیٹی گھوٹکی عبدالباری پتافی نے کہا ہے کہ میرپور ماتھیلو میں جدید لائبریری قائم کرنے کا مقصد طلب و طالبات کو تعلیم اور تحقیق کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے

22

میرپور ماتھیلو ( نمائندہ ) چیئرمین سوشل ڈیولپمنٹ کمیٹی گھوٹکی عبدالباری پتافی نے کہا ہے کہ میرپور ماتھیلو میں جدید لائبریری قائم کرنے کا مقصد طلب و طالبات کو تعلیم اور تحقیق کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے، حکومت سندھ عوام کی فلاح وبہبود کے لئے کام کر رہی ہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے میرپور ماتھیلو کے پبلک پارک میں ڈیجیٹل لائبریری اور ریسورسز سینٹر کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کیا، میرپور ماتھیلو کے پبلک پارک میں بیس کروڑ کی کی خطیر رقم سے قائم ہونے والی جدید ترین ڈیجیٹل لائبریری اور ریسورسز سینٹر کی افتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر گھوٹکی ڈاکٹر سید محمد علی، ماڑی پیٹرولیم کمپنی اور اینگرو فرٹیلائزر کے نمائندوں سمیت بڑی تعداد میں شہریوں اور طلباء نے شرکت کی. اس موقع پر چیئرمین عبدالباری پتافی نے خطاب کرتے ہوئے کہا میرپور ماتھیلو کی جدید لائبریری میں طالب علم انٹرنیٹ کے ذریعے آمریکا اور برطانیہ کی لائبریریز تک رسائی حاصل کر سکیں گے، یہ کوئی عام لائبیری نہیں، 20 کروڑ روپے صحیح کا استعمال کیا جا رہا ہے اور امید ہے کہ گھوٹکی ضلع کے طالب علم بھی لاڑکانہ، حیدرآباد اور کراچی کے نوجوانوں کی طرح فائدہ حاصل کریں گے، جن شہروں میں جدید لائبریری ہے وہاں کے نوجوان سی ایس ایس پاس کر رہے ہیں، کتابوں سے ہی معلومات بڑہتی ہے اور قابلیت میں اضافہ ہوتا ہے جس وجہ سے نوجوان آسانی سے مقابلے کے امتحان پاس کرتے ہیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گھوٹکی ڈاکٹر محمد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت اور چیئرمین پی ایس ڈی سی کے کوششوں سے بننے والی ڈیجیٹل لائبریری گھوٹکی کی عوام کے لئے ایک بڑا تحفہ ہے جو آنے والی نسلوں کے لئے بھی فائدہ مند ثابت ہو گا انہوں نے مزید کہا کہ جدید لائبریری سے ہر عمر کے افراد مستفید ہوسکیں گے اور اس لائبریری میں بچیوں کی تعلیم کے حوالے سے خاص انتظامات کئے جائیں گے تاکہ یہاں کی طالبات کو بھی لائبریری سے فائدہ حاصل ہو سکے . جدید لائبریری کے قیام پر میرپور ماتھیلو کے شہری اور طلبہ بھی خوش دکھائی دیے اور ایسے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل لائبریری کی یہاں کے نوجوانوں کو سخت ضرورت تھی،

Comments are closed.