کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ضلع لورالائی عبدالحمید لہڑی ںے ملاقات کی

19

لورالائی 13جون: کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ضلع لورالائی عبدالحمید لہڑی ںے ملاقات کی. اس موقع پر انہوں کمشنر لورالائی ڈویژن کو محکمہ صحت سے متعلق ضروری امور پر تفصیلی بریفنگ دی ۔ ڈی ایچ او لورالائی نے محکمہ صحت میں جاری ترقیاتی منصوبوں ، در پیش مسائل اور مزید درکار سہولیات کی تفصیل بتائی ۔ کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن نے انھیں اپنے ماتحت آ فسران ، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو صحت عامہ کی بہتری کے لئے ہر ممکن کوشش کر نے کی ہدایات دیں اور اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کرائی تاکہ عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے ۔

Comments are closed.