سب ڈویژن آفیسر کیسکو اپریشن ڈیرہ مراد جمالی محمد قاسم کھوسہ نے تمام بجلی صارفین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ماہ جون کے بجلی کے بل اور اپنے تمام بقایاجات فوری طور پر جمع کرائیں
نصیرآباد(رپورٹ چھٹہ خان عمرانی) سب ڈویژن آفیسر کیسکو اپریشن ڈیرہ مراد جمالی محمد قاسم کھوسہ نے تمام بجلی صارفین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ماہ جون کے بجلی کے بل اور اپنے تمام بقایاجات فوری طور پر جمع کرائیں۔ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ عدم ادائیگی کی صورت میں بجلی کے کنکشن منقطع کر دیے جائیں گے اور کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی انہوں نے کہا ہے کہ کیسکو کی خصوصی ٹیمیں مختلف علاقوں میں بقایاجات کی وصولی کے لیے متحرک ہو چکی ہیں اور گھر گھر جا کر ریکوری کا عمل جاری ہے۔ صارفین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ان ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔مزید کہا گیا ہے کہ بجلی کے بلوں کی بروقت ادائیگی نہ صرف صارفین کی ذمہ داری ہے بلکہ نظام کی بہتری اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے بھی ضروری ہے۔ صارفین کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ سے قبل اپنے واجبات کی ادائیگی یقینی بنائیں۔
Comments are closed.