ضلعی انتظامیہ نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں نانبائیوں کےخلاف کاروائیاں جاری ہیں
کوئٹہ 12 جون۔ضلعی انتظامیہ نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں نانبائیوں کےخلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ گزشتہ روز مقررہ کردہ وزن میں کمی اور سرکاری نرخنامے کے خلاف ورزی کرنے پر 25 نانبائیوں کو گرفتار کرکے جیل بھجوا دیے۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر(سریاب) سعد کلیم ظفر نے سریاب کے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے 10 افراد کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا۔ جبکہ اسپیشل مجسٹریٹ احسام الدین کاکڑ نے سب ڈویژن سٹی میں کاروائی کرتے ہوئے 7 افراد کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیے۔ اس کے علاوہ اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار نے نواں کلی اور عالمو چوک پر کاروائی کرتے ہوئے 8 افراد کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیے ہیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گرانفروشوں اور منافع خوروں کے خلاف کاروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔
Comments are closed.