ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (میل) اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (فیمیل) کے ہمراہ  گورنمنٹ مشن گرلز مڈل اسکول کا دورہ کیا

19

کوئٹہ 12 جون۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (میل) اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (فیمیل) کے ہمراہ  گورنمنٹ مشن گرلز مڈل اسکول کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے اسکول کے مختلف کلاس رومز اور دیگر شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ دورے کے دوران ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے ڈپٹی کمشنر کو اسکول کی تعلیمی سرگرمیوں، سہولیات، اور انتظامی امور سے متعلق مکمل بریفنگ دی۔اسکول کی وائس پرنسپل نے ڈپٹی کمشنر کو اسکول میں طلبہ کی تعداد، تدریسی و غیر تدریسی عملے کی تفصیلات اور اسکول کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے اسکول کی تعلیمی سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے اور درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

Comments are closed.