وزیر توانائی آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری ارشد حسین کی زیر صدارت محکمہ برقیات کا اہم اجلاس
وزیر توانائی آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری ارشد حسین کی زیر صدارت محکمہ برقیات کا اہم اجلاس. جس میں چیف انجینئر برقیات محمد نذیر مغل، ڈائریکٹر سردار مبشر سرفراز، ایکسین برقیات شوکت سرفراز عباسی، ایس ڈی او ہارون چغتائی اور دیگر موجود تھے۔ وزیر توانائی آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری ارشد حسین نے عید الاضحی کے موقع پر بجلی کی بلا تعطل فراہمی اور جہاں کہیں بجلی خراب ہوئی فوری بحال کرنے پر محکمہ برقیات کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے چیف انجینئر برقیات محمد نذیر مغل اور جملہ سٹاف کو مبارکباد دی جنھوں نے شدید گرمی کی لہرکے دوران اورعید کی تعطیلات کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا۔انہوں نے محکمہ برقیات کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ٹرانسفارمرز خرابی یا دیگر فنی خرابی کو فوری دور کرنے کی کوشش کریں تاکہ عوام کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے کہا کہ پیرا شاہ غازی فیڈر کی جلد تکمیل سے کھڑی شریف میں کم وولٹیج کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔سسٹم کو اپ گریڈ کر کے نظام کو بہتر کیا جاسکتا ہے اور محکمہ برقیات کی تنظیم نو میں تمام ضروری اقدامات اٹھائے گئے ہیں،عوام کی خدمت ہمارا منشور ہے اور عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کر رہے ہیں۔ آزاد کشمیر کا آمدہ بجٹ عوام دوست ہوگا۔ اس موقع پر چوہدری قمر الرحمن آف سونکیاہ، سیکشن آفیسر ہمراہ وزیر توانائی ملک اشفاق احمد اعوان، پی آر او ڈاکٹر معروف حسین، محمد اسحاق چوہدری، چوہدری خلیل احمد،سید زاہد حسین شاہ، ناصر اکرم، امانت حسین جنجوعہ اور دیگر موجود تھے۔
Comments are closed.