کراچی سے علی پور جانے والا مزدا ٹرک سرحد ایم فائیو موٹر وے پر الٹ گئی ، تین افراد جاں بحق نو افراد زخمی

21

میرپور ماتھیلو (نمائندہ ) کراچی سے علی پور جانے والا مزدا ٹرک سرحد ایم فائیو موٹر وے پر الٹ گئی ، تین افراد جاں بحق نو افراد زخمی. تفصیلات کے مطابق سرحد ایم فائیو سکھر ملتان موٹر وے پر 456 لوکیشن کے قریب تیز رفتار مزدا ٹرک الٹ گئی جس کے نتیجے میں مظہر حسین، ذوالفقار علی، بلال احمد سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ نو افراد زخمی ہوگئے زخمیوں میں احمد، حیسن، محمد یاسین، علی نواز و دیگر شامل ہیں پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری میں ڈرائیور کو نیند آنے کے سبب پیش آیا ہے سرحد حادثے میں جان بحق ہونے والوں کا تعلق علی پور سے ہے جو کہ کراچی مویشی منڈی سے واپس گھر جا رہے تھے جانبحق افراد اور زخمیوں کو علاج کیلئے تعلقہ اسپتال گھوٹکی منتقل کر دیا گیا ،

Comments are closed.