سبی میں ملازمین گرینڈ الائنس کا علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ، حقوق کے لیے ہر قربانی دینے کا اعلان

26

سبی میں ملازمین گرینڈ الائنس کا علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ، حقوق کے لیے ہر قربانی دینے کا اعلان

ضلعی صدر خدابخش سیلاچی کی قیادت میں تین روزہ احتجاجی کیمپ، حکومت کو مذاکرات کی وارننگ

سبی( نامہ نگار/ رئیس علی) ملازمین گرینڈ الائنس بلوچستان کے مرکزی 12 نقاطی چارٹر آف ڈیمانڈ کے احتجاجی شیڈول کے چوتھے مرحلے میں احتجاجی علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کے سلسلے میں بلوچستان بھر کے ضلعی ہیڈ کواٹرز میں علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کے فیصے کے مطابق سبی میں بھی ملازمین گرینڈ الائنس نے بھوک ہڑتالی کیمپ لگا کر بلوچستان گرینڈ الائنس کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا، سبی کی چلچلاتی گرمی جہاں سورج آگ برسا رہا ہے اور شدید گرم لو چل رہی ہے تین روزہ احتجاجی علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ کے پہلے دن ضلعی صدر گرینڈ الائنس خدابخش سیلاچی کی قیادت میں لگایا گیا آج کے علامتی بھوک ہڑتال پر ملازمین گرینڈ الائنس سبی کے صدر خدا بخش سیلاچی محمد انور دھپال جنرل سیکریٹری پروفیسر سعید احمد پلال پروفیسرز ایسوسی ایشن سیف اللہ مرغزانی محمد اسلم مری سید مقبول احمد شاہ پینشنرز ایسوسی ایشن زاہد علی چانڈیو جے ٹی اے بی ریلوے لیبر کے لالا نصیب اللہ پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے ماجد خان خجک وطن ٹیچرز کے محمد خان سیلاچی ان دس جیالوں کو پہلے دن ہار پہنا کر علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ کا آغاز کیا گیا ہڑتالی کیمپ میں شدید گرمی اور جھلساتی لو کے باوجود کثیر تعداد میں سرکاری ملازمین نے شرکت کی جن میں ایریگیشن ایمپلایز یونین کے صدر آفتاب احمد گشکوری اپنے عہدیدارن وکارکنان سیف اللہ مگسی ریلوے لیبر یونین اپنے عہدادارن وکارکنان محمد صلاح لائیو اسٹاک ایسوسی ایشن نبی بخش گشکوری ایگریکلچر ورکرز اسٹاف ایسوسی ایشن بمعہ عہدیداران وکارکنان باز محمد سیلاچی پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن بمعہ عہدیداران وکارکنان اللہ وسایا ڈومکی فاریسٹ ورکرز ایمپلائز یونین پروفیسر محمد محسن بمعہ عہدیداران وکارکنان پروفیسر ایسوسی ایشن ہڑتالی کیمپ پر موجود تھے، ہڑتال پر بیٹھنے والے جیالوں نے کہا کہ یہ ہمارے لیے باعث مسرت وصد افتخار اور اعزاز کی بات ہے کہ آج ہم اپنے ملازمین کے حقوق کے حصول کے لیےعلامتی بھوک ہڑتال پر بیٹھ رہے ہیں چاہے جتنی بھی گرمی ہو جتنی بھی تیز جھلساتی گرم لو چلے ہم اپے حقوق کے حصول کے لیے چاہے حکومتی ہٹ دھرمی ہو یا موسم شدید گرم ہو ہم اپنے سلب شدہ حقوق کے حصول کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور اپنی مرکزی قیادت کے ہر فیصے پر لبیک کہتے ہوۓ ہراول دستے کا کردار ادا کرتے رہیں گے انھوں نے حکومت بلوچستان اور بیروکریسی کی ہٹ دھرمی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوۓ انھیں خبر دار کیا کہ گرینڈ الائنس بلوچستان کی قیادت کو آن بورڈ لے کر 12 نقاطی چارٹر آف ڈیمانڈ پر گفت وشنید کےذریعے حل نکالا جاۓ بصورت دیگر ہم انتہائی اقدام اٹھانے پر مجبور ہونگے جو دفتروں کی مکمل تالا بندی اور بجٹ سیشن کے دوران بلوچستان بھر کے سرکاری ملازمین کو کوئیٹہ طلب کر کے سروں پر کفن باندھ کر بلوچستان اسمبلی کا گھیراؤ کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے پھر حالات کی تمام تر ذمہ داری منہ ذور بیروکریسی اور حکومت بلوچستان پر عائد ہوگی

Comments are closed.