وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے ڈاکٹروں کی مستقلی کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کنٹریکٹ پر خدمات سرانجام دینے والے ڈاکٹروں کو آخری مرتبہ ایکٹ کے ذریعے سے مستقل کرنا چاہتے ہیں

24

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے ڈاکٹروں کی مستقلی کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کنٹریکٹ پر خدمات سرانجام دینے والے ڈاکٹروں کو آخری مرتبہ ایکٹ کے ذریعے سے مستقل کرنا چاہتے ہیں جس کے بعد مستقبل میں ڈاکٹروں کو ایکٹ کے ذریعے سے مستقل کرنے کا دروازہ مکمل بند کیا جائے گا۔ آئندہ ڈاکٹرز کی بھرتیاں ایف پی ایس سی کے ذریعے ہی کی جائیں گی۔ صوبائی حکومت کنٹریکٹ پر ڈاکٹروں کی بھرتیوں کی بھی حوصلہ شکنی کرے گی۔ اس موقع پر صوبائی سیکریٹری صحت اور سیکریٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے ڈاکٹروں کو مستقل کرنے کیلئے ایکٹ تیار کرنے کے حوالے سے وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دی۔

Comments are closed.