دفتر سول ڈیفنس میرپور میں ایک تقریب منعقد ہوئی
میرپور(پی آئی ڈی)05جون- دفتر سول ڈیفنس میرپور میں ایک تقریب منعقد ہوئی. جس میں مدت ملازمت پوری کرنے والے ملازمین کو باعزت طریقہ سے رخصت کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق میرپور ضلعی دفتر سول ڈیفنس میں ایک پُر وقار تقریب منعقد کی گئی. جس کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس آزاد کشمیر کیپٹن (ر) ابرار اعظم تھے جبکہ کے میزبانی کے فرائض اسسٹنٹ ڈائریکٹر سول ڈیفنس اشتیاق احمد راجہ نے انجام دئیے۔
تقریب میں ریٹائرڈ ہونے والے سینئر کلرک،شکیل احمد، جونیئرکلرک انجم شہزاد بٹ، غفور احمد چوکیدار، محمد اعظم نائب قاصد، محمد منیر نائب قاصد کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور ان کو باعزت رخصت کیا گیا۔
اس موقع پر ڈی جی سول ڈیفنس ابرار اعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سول ڈیفنس کے ریٹائر ہونے والے تمام ملازمین کوباعزت ریٹا ئر منٹ پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا یہ لوگ ہمارا اثاثہ ہیں انہوں نے اپنی جوانیاں محکمہ سول ڈیفنس کی خدمت کے لیے وقف کیں آج ہمیں خوشی کے ساتھ ساتھ دُکھ بھی ہورہا ہے کہ اتنے محنتی لوگ ہم سے رخصت ہورہے ہیں۔
Comments are closed.