ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض کی ہدایات پر تحصیلدار عمران یوسف نے ہمراہ ایس ایچ او تھانہ تھوتھال شہری بھر میں کارروائی کرتے ہوئے درجنوں بھکاریوں کو گرفتار کرلیا

17

میرپور(پی آئی ڈی)05جون. ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض کی ہدایات پر تحصیلدار عمران یوسف نے ہمراہ ایس ایچ او تھانہ تھوتھال شہری بھر میں کارروائی کرتے ہوئے درجنوں بھکاریوں کو گرفتار کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر میرپور نے عید کے موقع پر مختلف بازاروں میں بھکاریوں کی شکایات ملنے پر ہدایات دیں کہ بھکاریوں کے داخلہ پر پہلے سے ہی پابندی ہے جس کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جس پر تحصیلدار عمران یوسف سمیت دیگر مجسٹریٹ صاحبان نے بھی بھیک مانگنے والوں کے خلاف آپریشن کرکے ان کی گرفتاریاں عمل میں لائی ہیں کئی بھکاریوں کو منگلا پل سے پار جاکر چھوڑ دیا گیا۔مجسٹریٹ صاحبان کا کہنا تھا کہ بھکاری مختلف روپ میں جہاں شریف شہریوں کو تنگ کرتے ہیں وہاں یہ مختلف پیشہ ورانہ جرائم میں بھی ملوث ہوتے ہیں لہذا عوام الناس بھی بھکاریوں کو بھیک دینے سے گریز کریں۔

Comments are closed.