ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ میرپور یاسر ریاض نے عید الاضحی کی تعطیلات (مورخہ06تا09جون 2025) کے دوران ضلع میر پور کی حدود میں رقبہ جات / پلاٹ ہا MDA / بلد یہ ملکیتی خالصہ سرکار وغیرہ پر (ماسوائے سرکاری منصوبہ جات) ہرقسم کی تعمیرات پر پابندی عائد کر دی ہے چونکہ عید کی تعطیلات کی آڑ میں قبضہ مافیا کی جانب سے سرکاری رقبہ جات کو ملکیتی رقبہ ظاہر کرتے ہوئے ناجائز تعمیرات کی جاتی ہیں
میرپور(پی آئی ڈی)05جون- ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ میرپور یاسر ریاض نے عید الاضحی کی تعطیلات (مورخہ06تا09جون 2025) کے دوران ضلع میر پور کی حدود میں رقبہ جات / پلاٹ ہا MDA / بلد یہ ملکیتی خالصہ سرکار وغیرہ پر (ماسوائے سرکاری منصوبہ جات) ہرقسم کی تعمیرات پر پابندی عائد کر دی ہے چونکہ عید کی تعطیلات کی آڑ میں قبضہ مافیا کی جانب سے سرکاری رقبہ جات کو ملکیتی رقبہ ظاہر کرتے ہوئے ناجائز تعمیرات کی جاتی ہیں۔ قبضہ مافیا کے اس ناجائز عمل کو روکنے کیلئے عید الاضحی کی تعطیلات (مورخہ09:06 جون 2025ء) کے دوران ضلع میر پور کی حدود میں رقبہ جات / پلاٹ ہا MDA / بلد یہ ملکیتی خالصہ سرکار وغیرہ پر (ماسوائے سرکاری منصوبہ جات) ہرقسم کی تعمیرات پر پابندی عائد کی جاتی ہے۔جملہ سب ڈویژنل مجسٹریٹ اپنی اپنی سب ڈویژن کی حدود میں اس پابندی پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔
Comments are closed.