ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ میرپور نے عیدا لاضحی کے دوران کسی بھی برانڈ سگریٹ (بند کاٹن /کھلے پیکٹس)ضلع میرپور سے دن /رات کے اوقات میں بیرون ضلع / علاقہ پنجاب منتقل / فروخت کرنے پر پابندی عائد کرد ی ہے

19

میرپور(پی آئی ڈی)05جون- ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ میرپور نے عیدا لاضحی کے دوران کسی بھی برانڈ سگریٹ (بند کاٹن /کھلے پیکٹس)ضلع میرپور سے دن /رات کے اوقات میں بیرون ضلع / علاقہ پنجاب منتقل / فروخت کرنے پر پابندی عائد کرد ی ہے۔ اس پابندی کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی چونکہ انڈسٹری ایریا ضلع میر پور میں قائم سگریٹ فیکٹری مالکان عید کی تعطیلات کے دوران بالخصوص رات کے اوقات میں بند کاٹن و کھلے پیکٹس کی شکل میں سگریٹ علاقہ پنجاب سمگل منتقل کرتے ہیں۔ عید تعطیلات کے دوران محکمہ انٹلینڈ رینویوا ایکسائز کا سٹاف چھٹیوں پر ہو گا اس لئے احتمال ہے کہ جعلی و فرضی و غیر مصدقہ رسیدات پیش کرتے ہوئے سگریٹ وغیرہ میر پور سے باہر علاقہ پنجاب لے جاسکتے ہیں وجوہات معقول ہیں جس سے حکومت آزاد کشمیر کو ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں مالی نقصان ہوتا ہے۔

Comments are closed.