ناظم اعلیٰ شہری دفاع کیپٹن (ر)ابراراعظم کی خصوصی ہدایت پر میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں تربیت مکمل کر لی گئی ہے

23

میرپور (پی آئی ڈی)05جون- ناظم اعلیٰ شہری دفاع کیپٹن (ر)ابراراعظم کی خصوصی ہدایت پر میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں تربیت مکمل کر لی گئی ہے. آج شعبہ سول انجینئرنگ /لاء ڈیپارٹمنٹ جڑی کس کے طلباء و طالبات فیکلٹی ممبران کو زمانہ امن دوران جنگ اور ایمرجنسی صورتحال میں حفاظتی اقدامات اور بچاؤ کے طریقوں سے آگاہی دی گئی اسسٹنٹ ڈائریکٹر راجہ محمد اشتیاق چیف انسٹرکٹر عبد الرؤف قمر انسٹرکٹر محمد بشارت ریسکیور وسیم یاسین نے طلباء و طالبات فیکلٹی ممبران کو محکمہ شہری دفاع کی اہمیت اہمیت وافادیت فرسٹ ایڈ فائر فائٹنگ ریسکیو میتھڈز سے روشناس کرایا اور عملی مشق کرائی آخر میں شعبہ سول انجینئرنگ /لاء ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین وفکلیٹی ممبران نے اچھا ٹریننگ سیشن کرانے پر ناظم اعلیٰ شہری دفاع اسسٹنٹ ڈائریکٹر راجہ محمد اشتیاق شہری دفاع میرپور کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اس طرح کی تربیت کس بھی ایمرجنسی کی صورت طلباء و طالبات کے لیے مفید ثابت ہو گی۔

Comments are closed.