پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ، دو طرفہ فائرنگ ڈاکو دو مغوی بھائیوں کو چھوڑ کر فرار

26

میرپور ماتھیلو ( تنویر احمد سومرو) پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ ، دو طرفہ فائرنگ ڈاکو دو مغوی بھائیوں کو چھوڑ کر فرار، تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی راونتی زاہد حسین میرانی ، ایس ایچ او پولیس اسٹیشن شہید دین محمد لغاری ، صفیع الله انصاری کو مخبر کے ذریعے اطلاع ملی کہ ڈاکوؤں کا گروہ دو مغویوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر رہے ہیں،جس پر پولیس نے بروقت نشاندہی والی جگہ کا محاصرہ کرلیا،اس دوران ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی اندہا دہند فائرنگ شروع کردی پولیس کی جوابی فائرنگ سے ڈاکوؤں نے دو مغوی بھائیوں جاوید حسین مہر اور صدام حسین مہر کو چھوڑ کر فرار ہوگئے،پولیس نے دونوں مغویوں کو حفاظتی تحویل میں لے لیا جبکہ ڈاکوؤں کے تعاقب میں پولیس کی بھاری نفری روانہ کردی گئی ہے، دونوں بازیاب ہونے والے مغویوں کو قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا، دونوں مغویوں کو آندل سندرانی کے گاؤں ہاسیجا مہر سے اغواء کیا گیا تھا، ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو نے پولیس کی بروقت کارروائی پر آپریشن میں حصہ لینے والی پولیس پارٹی کے لئے تعریفی سند دینے کا اعلان کیا ہے

 

 

Comments are closed.