اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن
اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن
5 کاروائیوں کے دوران خاتون سمیت 6 ملزمان گرفتار ۔
کاروائیوں میں 67 لاکھ 61 ہزار روپے سے زائد مالیت کی 62.287 کلوگرام منشیات برآمد۔
علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے قطر جانیوالے مسافر کے پیٹ سے 337 گرام آئس سے بھرے61 کیپسول برآمد۔


سیالکوٹ میں واقع کوریئر آفس میں امریکہ سے بھیجے گئے پارسل سے 30 گرام ویڈ برآمد, ملزم گرفتار۔
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارگو آفس میں کراچی بھیجے جانیوالے پارسل سے 120 گرام ایم ڈی ایم اے پاؤڈر برآمد۔
کاک پل اسلام آباد کے قریب خاتون سمیت 2 ملزمان سے 9.6 کلو افیون اور 2.4 کلو چرس برآمد۔
اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے 43.2 کلو چرس اور 6.6 کلو افیون برآمد۔ 2 ملزمان گرفتار۔
گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ترجمان اے این ایف
Comments are closed.