پاکستان کے اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد کا امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں مصروف ترین دن

20

پاکستان کے اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد کا امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں مصروف ترین دن

چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور سابق وزیرِ داخلہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں وفد کی متعدد امریکی کانگریس اراکین سے ملاقاتیں
وفد کی جانب سے حالیہ پاک بھارت کشیدگی، بھارتی جارحیت ، امریکی قیادت کی کاوشوں سے عمل میں آنے والی جنگ بندی، بھارتی قیادت کی جانب سے مسلسل اشتعال انگیز بیاناتاور اس کے علاقائی امن پر ااثرات ، بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور مسئلہ کشمیر سمیت مختلف موضوعات پر اراکین کانگریس کو پاکستان کے اصولی موقف پر بریفنگ
‎پاکستانی وفد نے علاقائی امن، انسداد دہشت گردی کی کوششوں، اور حالیہ بھارتی جارحیت کے حوالے سے پاکستان کے اصولی مؤقف کا اعادہ کیا
چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور سابق وزیرِ داخلہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں وفد کی امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس سے ملاقات
پاکستانی وفد کی شریک چیئرمین جیک برگ مین اور شریک ٹام سوازی کی قیادت میں پاکستان کاکس کے دیگر ممبران سے ملاقات
بھارت کی جانب سے کی جانے والی جارحیت، نہتے عوام کو نشانہ بنائے جانے کا عمل اور سندھ طاس معاہدے کو یک طرفہ طور پر معطل کیے جانے کے اقدامات بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں : چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور سابق وزیرِ داخلہ بلاول بھٹو
پاک بھارت جنگ بندی کے حوالے سے امریکی قیادت کی کوششوں کو سراہتے ہیں: بلاول بھٹو زرداری
جنوبی ایشیا میں پائیدار امن یک طرفہ اقدامات اور جارحیت کی بجائے ڈائیلاگ، ڈپلومیسی اور مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے جڑا ہے: بلاول بھٹو زرداری
پاکستانی وفد کی امریکی سینیٹر ایلیسا سلوٹکن، کانگریس خارجہ امور کی ذیلی کمیٹی برائے ساؤتھ اینڈ سنٹرل ایشیا رکن کانگریس سڈنی کملاگرڈو، ممبر کمیٹی برائے خارجہ امور رکن کانگریس ٹام کین جونئیر، کانگریس مین جان مولینار سے علیحدہ علیحدہ ملاقات
وفد کی سینیٹر جم بینکس، سینیٹر وان ہولن اور سینیٹر کوری بوکر سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقات
پاکستانی وفد کی جانب سے علاقائی امن، انسداد دہشت گردی کی کوششوں، اور حالیہ بھارتی جارحیت کے حوالے سے پاکستان کے اصولی مؤقف کا اعادہ
دوران گفتگو جموں و کشمیر تنازعہ کے منصفانہ حل اور مذاکرات پر زور دیا گیا
بین الاقوامی برادری پانی کو بطور ہتھیار استعمال کیے جانے کے بھارتی اقدامات کا نوٹس لے: بلاول بھٹو زرداری
پاکستانی وفد کا ڈائیلاگ اور علاقائی امن و استحکام سے وابستگی کا اعادہ
‎چیئرمین بلاول بھٹو نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اسے تعمیری روابط اور عوام کی بہتری کے لیے ایک پل قرار دیا۔
‎ امریکی کانگریس اراکین کا پاکستان کے اقتصادی استحکام اور امن کے اہداف کے لیے حمایت کا اعادہ
وفد کی جانب سے مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے مسلسل امریکی دلچسپی اور کوششوں پر خصوصی زور
‎ پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کا خواہاں ہے: وفد کی امریکی کانگریس اراکین سے گفتگو
‎ بلاول بھٹو زرداری نے تجارت کو علاقائی خوشحالی اور تعاون کا ذریعہ قرار دیا
‎امریکی کانگریس کے ارکان کی پاکستانی عوام سے اظہار یکجہتی اور معاشی تعاون کی یقین دہانی

Comments are closed.