ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خجک کی زیر صدارت این جی اوز اور ہیلتھ افسران کا اہم اجلاس منعقد ہوا

20

استامحمد04جون: ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خجک کی زیر صدارت این جی اوز اور ہیلتھ افسران کا اہم اجلاس منعقد ہوا- واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر استامحمد عبدالرزاق خجک کی زیر صدارت آج نان گورنمنٹ آرگنائزیشنز (NGOs) اور محکمہ صحت کے افسران کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کا مقصد ضلعی سطح پر صحت کے شعبے میں مؤثر رابطہ کاری اور بہتر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا تھا۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے این جی اوز کے نمائندگان کو ہدایت کی کہ وہ مفاد عامہ میں صحت کے شعبے میں کیے جانے والے تمام اقدامات سے متعلقہ ہیلتھ افسران کو بروقت آگاہ کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بغیر اطلاع یا اجازت کے کیے جانے والے کسی بھی اقدام کو سرکاری سطح پر تسلیم نہیں کیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خجک نے اس موقع پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام فلاحی اداروں کو ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر عوامی خدمت کے جذبے کے تحت کام کرنا چاہیے تاکہ صحت کے شعبے میں بہتری لائی جا سکے۔
اجلاس کے اختتام پر مختلف تجاویز بھی زیر غور آئیں جن کا مقصد صحت عامہ کے شعبے میں شفافیت، ہم آہنگی اور مؤثر حکمت عملی کی تشکیل کو یقینی بنانا تھا

Comments are closed.