ڈپٹی کمشنر استا محمد عبدالرزاق خجک کے دفتر سے جاری کردہ پریس ریلیز میں عوام الناس کو ہدایت کی گئی ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی الائشیں مقررہ جگہ پر رکھیں
عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی کا خاص خیال رکھیں اس سلسلے میں عوام کے تعاون کی اشد ضرورت ہے. ڈپٹی کمشنر استا محمد عبدالرزاق خجک کے دفتر سے جاری کردہ پریس ریلیز میں عوام الناس کو ہدایت کی گئی ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی الائشیں مقررہ جگہ پر رکھیں اور فوری طور پر وسیم سینٹری انسپیکٹر میونسپل کارپوریشن موبائل نمبر۔03323681351 کو اطلاع دیں تاکہ الائشوں کو بروقت ٹھکانے لگایا جا سکے۔
پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ عید کے دنوں میں شہر کی صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ اگر قربانی کے بعد الائشوں کو ادھر ادھر پھینکا گیا تو اس سے نہ صرف بدبو پھیلے گی بلکہ شہریوں کو پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے صفائی کے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں، تاہم عوام کا تعاون اس میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ صفائی کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ صاف شہر، صحت مند معاشرے کی علامت ہے۔ اگر ہم سب تھوڑا سا خیال رکھیں
Comments are closed.