ایم کیو ایم وفد / وزیراعظم ملاقات

18

ایم کیو ایم وفد / وزیراعظم ملاقات

ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے ملاقات،ترجمان ایم کیو ایم

ایم کیو ایم کے وفد میں وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، سید امین الحق اور جاوید حنیف شامل تھے،ترجمان ایم کیو ایم

ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر فنانس محمد اورنگزیب، احسن اقبال، اعظم نذیر تارڑ، رانا ثناءاللہ اور طارق فضل چوہدری شریک تھے،ترجمان ایم کیو ایم

ملاقات میں ملک کی موجودہ صورتحال اور نئے سال کے مالی بجٹ پر تفصیلی گفتگو ہوئی،ترجمان ایم کیو ایم

ایم کیو ایم وفد کا کراچی اور حیدر آباد اربن ڈیولپمنٹ پیکج کی مد میں کراچی کیلئے 25 ارب اور حیدرآباد کیلئے 10 ارب بجٹ میں مختص کرنے کا مطالبہ،ترجمان ایم کیو ایم

ایم کیو ایم کے وفد نے وزیراعظم سے میرپورخاص، نواب شاہ اور سکھر کیلئے خصوصی ترقیاتی پیکج کے اعلان کا بھی مطالبہ کیا،ترجمان ایم کیو ایم

ایم کیو ایم کا پانی کے منصوبے K-4 اور کراچی گرین لائن کیلئے فنڈز بھی نئے بجٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ،ترجمان ایم کیو ایم

ایم کیو ایم کے وفد نے تنخواہ دار طبقے سے ٹیکس بوجھ کم کرنے کیلئے کم از کم سالانہ انکم ٹیکس کے سلیب کو تبدیل کرکے 6 لاکھ سے 15 لاکھ کرنے کا مطالبہ،ترجمان ایم کیو ایم

وزیراعظم کی ایم کیو ایم وفد کو کراچی کی ترقی اور اس کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام تجاویز اور مطالبوں پر ممکنہ حد تک عملدرآمد کی یقین دہانی،ترجمان ایم کیو ایم

Comments are closed.