عید الاضحیٰ کی تیاریاں، صفائی اور پرائس کنٹرول کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد
نصیرآباد04جون2025:۔عید الاضحیٰ کی تیاریاں، صفائی اور پرائس کنٹرول کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد۔ ڈپٹی کمشنر نصیر آباد، منیر خان کاکڑ کی ہدایت پر ڈیرہ مراد جمالی میں عید الاضحیٰ کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس اسسٹنٹ کمشنر سلیم خان کاکڑ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن، انجمن تاجران کے عہدیداران اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران اسسٹنٹ کمشنر سلیم خان کاکڑ نے ہدایت جاری کی کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر خود ساختہ مہنگائی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور قیمتوں میں بے جا اضافہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول کمیٹی کو مکمل طور پر فعال رکھا جائے گا اور ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر بازاروں کا معائنہ کریں گی تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔صفائی ستھرائی کے حوالے سے بھی خصوصی اقدامات کا اعلان کیا گیا۔ شہر بھر میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے، گلی محلوں، قومی شاہراہ اور قربانی کی الائشوں کو بروقت اور محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے کے انتظامات کیے جائیں گے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے زور دیا کہ شہری اتحاد، انجمن تاجران اور ضلعی انتظامیہ مشترکہ طور پر عوامی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کردار ادا کریں
Comments are closed.