ایڈیشنل پرنسپل وٹرنری آفیسر/اسسٹنٹ ڈائریکٹرانیمل ہیلتھ اینڈوٹرنری سروسز ڈاکٹرخالد قیوم بٹ کامویشی منڈی میرپورکا دورہ

20

میرپور(پی آئی ڈی)03جون. ایڈیشنل پرنسپل وٹرنری آفیسر/اسسٹنٹ ڈائریکٹرانیمل ہیلتھ اینڈوٹرنری سروسز ڈاکٹرخالد قیوم بٹ کامویشی منڈی میرپورکا دورہ۔ محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کی کانگوبخارسے بچاؤکی مہم کے سلسلہ میں اقدامات کاجائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق سیکرٹری زراعت،لائیوسٹاک،آبپاشی وسمال ڈیمزچوہدری امتیازاحمداور ڈائریکٹرجنرل لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈاکٹرمحمداعجازخان کی خصوصی ہدایات پر محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ میرپور نے کانگو بخار کے خلاف مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔ضلع کی تمام مویشی منڈیوں اور انٹری پوائنٹس پر محکمہ کے اہلکاران ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں جہاں تمام جانوروں کو چچڑوں کے خلاف سپرے کیا جارہاہے۔ایڈیشنل پرنسپل وٹرنری آفیسر/اسسٹنٹ ڈائریکٹرانیمل ہیلتھ اینڈ وٹرنری سروسز میرپورڈاکٹرخالدقیوم بٹ نے سینئروٹرنری آفیسر میرپورڈاکٹرمحمدنعیم کالس کے ہمراہ منڈی مویشیاں میرپور کادورہ کیا۔

انہوں نے محکمہ کی طرف سے لگائے گئے وٹرنری کیمپ پر عملہ کی کارگزاری چیک کی اورڈیوٹی پرموجود اہلکاران کوہدایت کی کہ وہ کانگوبخار سے بچاؤکے حوالہ سے دی گئی ہدایات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔ ضلع کے دیگرمویشی منڈیوں اورانٹری پوائنٹس(منگلا،جاتلاں اوردھان گلی) میں بھی چیک پوسٹیں قائم ہیں جہاں پر محکمہ لائیوسٹاک کا عملہ ہمہ وقت موجود رہ کرضلع میں لائے جانے والے تمام جانوروں کوچیچڑمارسپرے کررہا ہے اورکسی بھی جانور کو بدوں سپرے داخلہ کی اجازت نہیں دی جارہی۔ اس کے علاوہ مویشی منڈیوں میں لگائے گئے کیمپس میں جانوروں کوفرسٹ ایڈ کے علاوہ چیچڑوں کے خلاف سپرے بھی کیاجارہاہے۔ایڈیشنل پرنسپل وٹرنری آفیسرڈاکٹرخالدقیوم بٹ نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ سنت ابراہیمی کی انجام دہی کے دوران اپنی صحت کاخصوصی خیال رکھیں اورمنڈی میں جاتے وقت پوری آستینوں کے کپڑے پہنیں،بچوں کوساتھ نہ لے کرجائیں اورجانورذبح کرتے وقت اورگوشت بناتے وقت دستانے استعمال کریں۔

Comments are closed.