گرین ٹریکٹر اسکیم ضلع استامحمد کے مستحق زمینداروں کے لیے خوشخبری واضح رہے کہ حکومتِ بلوچستان کی جانب سے زراعت کے فروغ اور کسانوں کی معاشی بہتری کے لیے گرین ٹریکٹر اسکیم کا اعلان کیا گیا ہے
استامحمد۔ گرین ٹریکٹر اسکیم ضلع استامحمد کے مستحق زمینداروں کے لیے خوشخبری واضح رہے کہ حکومتِ بلوچستان کی جانب سے زراعت کے فروغ اور کسانوں کی معاشی بہتری کے لیے گرین ٹریکٹر اسکیم کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت مستحق زمینداروں کو 50 فیصد رعایتی قیمت پر ٹریکٹر فراہم کیے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر استامحمد عبدالرزاق خجک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق، ضلع استامحمد کے تمام مستحق زمینداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اسکیم سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے اپنی درخواستیں مقررہ وقت کے اندر جمع کروائیں۔درخواست کے ساتھ درج ذیل دستاویزات لف کرنا لازمی ہیں قومی شناختی کارڈ (CNIC) کی کاپی زمین کا فرددیگر متعلقہ دستاویزات تمام درخواستیں ایگریکلچرل انجینیئرنگ آفس استامحمد میں جمع کروائی جائیں گی، تاکہ قرعہ اندازی کے وقت متعلقہ نام شامل کیے جا سکیں۔ڈپٹی کمشنر نے زمینداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ بروقت درخواست جمع کروا کر اس اہم اسکیم سے فائدہ اٹھائیں۔ قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا
Comments are closed.